مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی یوم قدس آج اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں اسلامی، انسانی اور اخلاقی جذبہ کے ساتھ منایا گیا ہے ۔ عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں شریک افراد نے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے اور فلسطینیوں کی حمایت اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ عراق، شام،ترکی، لبنان، فلسطین ، ہندوستان ، پاکستان ، کشمیر ،افغانستان، نائیجیریا، یمن، آذربائیجان اور دیگر اسلامی ممالک میں آج یوم قدس منایا گيا۔ اس موقع پر فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کی مذمت میں عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام کیا گيا۔
کشمیر میں یوم قدس کی جھلکیاں
شام میں عالمی یوم قدس منایا گيا۔
عراق میں یوم قدس کی جھلکیاں۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں فلسطینیوں کی حمایت میں عالمی یوم قدس مذہبی ،انسانی اور اخلاقی اقدار کی بنیادوں پر منایا گیا۔ دارالحکومت تہران کے علاوہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں عالمی یوم قدس پرعظيم الشان ریلیاں نکالی گئیں۔ ایران اور عالم اسلام کی فضاؤں میں آج امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں کی گونج بلند ہوئی۔ تہران کی عظیم ریلی میں ایران کی تینوں قوا کے سربراہان کے علاوہ اعلی سول اور فوجی حکام بھی شرکت کی۔
آپ کا تبصرہ