مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل افتخار بابر کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پیرا میٹرز کا جائزہ لینا تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حالیہ تجربے سے شاہین بیلسٹک میزائل کے ڈیزائن اور تکنیکی پہلوؤں کی ایک بار پھر توثیق کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ شاہین تھری پاکستان کا جدید ترین درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل (ایم آر بی ایم) ہے جو زمین سے زمین پر 2750 کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے، اور یہ اپنے ہدف کو 22,226 کلومیٹر فی گھنٹہ (آواز سے 18 گنا زیادہ) تیز رفتاری سے تباہ کرسکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ