مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ہوائی میں ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹرہوائی میں امریکی بحریہ کے اڈے سے اڑان بھرنے کے 10 منٹ بعد گرکرتباہ ہوا۔
امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہیلی کاپٹرایک نجی کمپنی کا تھا اورامریکی بحریہ سے معاہدے تک تحت تربیتی پرواز پرتھا۔ ہیلی کاپٹرمیں سوارافراد نجی کمپنی کے ملازم تھے۔ ہیلی کاپٹرگرنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ