6 فروری، 2022، 12:26 PM

تیونس کے صدرنے سپریم جوڈیشل کونسل تحلیل کردی

تیونس کے صدرنے سپریم جوڈیشل کونسل تحلیل کردی

تیونس کے صدر قیس سعید نے سپریم جوڈیشل کونسل کو تحلیل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عربی 21 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس کے صدر قیس سعید نے سپریم جوڈیشل کونسل کو تحلیل کردیا ہے۔ قیس سعید نے کونسل کو ماضی کی بات قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کونسل کیلئے جلد ایک عارضی حکم نامہ جاری کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق تیونس کے صدارتی حکم نامے کے بارے میں کوئی اور تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ ذرائع کے مطابق بدعنوانی اور دہشت گردی کے مقدمات میں فیصلے جاری کرنے میں تاخیر پر تیونس کے صدر ماضی میں عدلیہ پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ تیونس کے صدر بارہا کہہ چکے ہیں کہ وہ ججوں کو بطور ریاست کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں قیس سعید نے حکومت کو برطرف اور پارلیمنٹ کو معطل کردیا تھا، ان کے اس اقدام کو ان کے مخالفین نے بغاوت قرار دیا تھا، اقتدار پر قبضہ کرنے اور تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کو مسترد کرنے کے بعد انہیں بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

News ID 1909751

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha