27 جنوری، 2022، 10:29 AM

افغانستان کو بہت بڑے انسانی بحران اور المیہ کا سامنا ہے

افغانستان کو بہت بڑے انسانی بحران اور المیہ کا سامنا ہے

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ افغانستان کو بہت بڑے انسانی بحران کا سامنا ہےاگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو افغانستان اقتصادی اور سماجی لحاظ سے تباہ ہوجائےگا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ  افغانستان کو بہت بڑے انسانی بحران اور المیہ کا سامنا ہے، اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو افغانستان اقتصادی اور سماجی لحاظ سے تباہ ہوجائےگا۔ تخت روانچی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹوں کے مطابق افغانستان میں 24 ملین افراد کو فوری طور پر بشر دوستانہ امداد کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر افغانستان کی موجودہ صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو افغانستان کا اقتصادی اور سماجی لحاظ سے شیرازہ  بکھرسکتا ہے۔ تخت روانچی نے کہا کہ ایران اب تک طبی اور غذائی وسائل کے کئی پیکیجز افغانستان روانہ کرچکا ہے۔ ایران نے افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان سے اپنی سرحدیں بھی کھلی رکھی ہیں اور اس وقت دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا سلسلہ جاری ہے۔

News ID 1909642

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha