مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی وزارت خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات میں ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی شدید مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے ایرانی اور چینی وزراء خارجہ کی ملاقات کے بارے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چين ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی شدید مخالفت کرتا ہے اور یکطرفہ پابندیوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ایران کے ایٹمی پروگرام کے موجودہ بحران کا اصلی ذمہ دار امریکہ ہے جو 2015 کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوگیا۔ چينی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ خلیج فارس کی عرب ریاستوں کو بھی باہمی مسائل کو باہمی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے کیونکہ علاقائي سطح پر امن و سلامتی علاقائی ممالک کے تعاون سے ہی ممکن ہوسکتی ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کو ختم کرکے ہی دوبارہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آسکتا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ امیرعبداللہیان کے ساتھ ملاقات میں ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی شدید مخالفت کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1909503
آپ کا تبصرہ