شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اورکامیاب تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کا 6 روزمیں یہ دوسرا میزائل تجربہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یونہاپ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اورکامیاب تجربہ کیا۔ شمالی کوریا کا 6 روزمیں یہ دوسرا میزائل تجربہ ہے۔

جنوبی کوریا کے فوجی حکام کے مطابق شمالی کوریا نے منگل کی صبح میزائل کا تجربہ کیا۔ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جو زمین سے مشرقی سمندر کی جانب لانچ کیا گیا۔

جاپان کے کوسٹ گارڈز نے بھی فائرکی گئی بیلسٹک میزائل جیسی چیز کی تصدیق کی ہے۔شمالی کوریا کا 6 روز کے دوران بیلسٹک میزائل کا یہ دوسرا تجربہ ہے۔ شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے عالمی تنقید کوخاطر میں نہ لاتے ہوئے ملکی دفاع مزید مضبوط بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے گزشتہ ہفتے کئے گئے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کی تھی۔

News Code 1909462

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =