اسرائیلی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ/ 2 پائلٹس ہلاک

اسرائیلی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ساحل پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 ہائلٹس ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہاآرٹض کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ساحل پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 ہائلٹس ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل کا فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس بوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس ہلاک اور عملے کا ایک رکن شدید زخمی ہوگیا۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والا شخص ایک فضائی مبصر تھا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈنگ آفیسر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

News Code 1909388

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha