ایرانی وزیر خارجہ کی لبنان کی ممتاز شخصیات سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دورہ لبنان کے دوران لبنان کی جن ممتاز شخصیات سے ملاقات اور گفتگو کی ، ان میں لبنان کے سابق وزراء اور پارلیمانی نمائندے بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دورہ لبنان کے دوران لبنان کی جن ممتاز شخصیات سے ملاقات اور گفتگو کی ، ان میں لبنان کے سابق وزراء اور پارلیمانی نمائندے بھی شامل ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں امریکی دباؤ کے سامنے لبنانی عوام اور حکومت کی استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران مشکل شرائط میں لبنانی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل لبنان کے صدر میشل عون ، لبنان کے وزير اعظم نجیب میقاتی ، لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے بھی دو طرفہ تعلقات ،علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

News Code 1908445

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =