4 اکتوبر، 2021، 9:16 AM

طالبان کا کابل آپریشن میں داعش کے تمام عناصر کو ہلاک کرنے کا دعوی

طالبان کا کابل آپریشن میں داعش کے تمام عناصر کو ہلاک کرنے کا دعوی

افغان طالبان کے نائب وزير اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں داعش کے خلاف طالبان کے آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے داعش کے تمام افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان کے نائب وزير اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں داعش کے خلاف طالبان کی کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے داعش کے تمام افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان  نے داعش کے خلاف کابل  میں آپریشن کیا جس میں داعش کے تمام افراد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ ادھر افق کے مطابق داعشی عناصر کابل کے خير خانہ علاقہ میں جابجا ہوگئے ہیں۔ طالبان نے کابل میں داعش کے خلاف آپریشن کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے آّریشن میں داعش کے تمام عناصر ہلاک ہوگئے ہیں اور آّریشن اب ختم کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کل ایک عید گاہ کے قریب زوردار دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے تھے یہ دھماکہ طالبان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کی ماں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کے اجتماع کے قریب ہوا تھا۔ طالبان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔

News ID 1908390

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha