مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے شہر اصفهان کے ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، موقع پر موجود نوجوان علی لندی نے دو خواتین کو جلتے ہوئے دیکھ کر اپنی جان پر کھیل کر انہیں بچایا، تاہم اس دوران خود یہ بہادر نوجوان آگ سے اسی فیصد جھلس گیا۔ بعد از ایں علی لندی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
آج علی لندی کے جسد خاکی کو فوجی اعزاز کے ساتھ تشییع جنازہ کے بعد ان کے آبائی گاؤں ایذہ بھیجا گیا ، جہاں کل اسے تشییع کے بعد سپردخاک کردیا جائے گا.
آپ کا تبصرہ