4 ستمبر، 2021، 5:26 PM

کابل میں طالبان کی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک

کابل میں طالبان کی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک

افغان طالبان نے پنجشیر میں شدید لڑائی کے بعد فتح یابی کے دعوے پر کابل میں ہوائی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے پنجشیر میں شدید لڑائی کے بعد فتح یابی کے دعوے پر کابل میں ہوائی فائرنگ کی،  جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق طالبان کی جانب سے پنجشیر میں فتح کے دعوے کے بعد کابل میں ہوائی فائرنگ کی۔ ہنجشیر فتح کرنے کی خبر کی تسدیق نہ ہونے کے باوجود طالبان مسلسل ہوائی فائرنگ کر کے جشن مناتے رہے۔

مختلف اسپتالوں میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے 17 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں جب کہ 41 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے 9 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ہوائی فائرنگ سے اتنے بڑے پیمانے پر جانی نقصان پر ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ٹوئٹ میں طالبان جنگجوؤں کو ہدایت کی ہے کہ اللہ کا شکر ادا کریں۔ ہوائی فائرنگ سے گریز کریں جو ہتھیار اور گولہ بارود آپ کے ہاتھ میں ہے اسے ضائع کرنے کا کسی کو حق نہیں ہے۔ سرد گولیاں عام شہریوں کو زیادہ نقصان پہنچاتی ہیں اس لیے بلا ضرورت گولی نہ چلائیں۔

طالبان کی مقامی قیادت کی جانب سے پنجشیر کو فتح کرنے کے دعوے کے 20 گھنٹوں کے بعد بھی آزاد ذرائع یا طالبان کے ترجمانوں سے حتمی تصدیق نہیں ہو سکی ہے جب کہ مزاحمتی فورس کے ترجمان نے بتایا کہ طالبان کے ساتھ گھمسان کی لڑائی جارہی ہے اور طالبان کو وادی میں داخل ہونے میں ناکامی ہوئی ہے۔

News ID 1908041

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha