مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اربوں ڈالر کے منجمد افغان اثاثے بحال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ کا امریکی بینکوں میں منجمد افغان اثاثے بحال کرنے کا ارادہ نہیں ہے، منجمد افغان فنڈز کی ریلیز کا فیصلہ اعلیٰ امریکی عہدیداروں اور محکموں پر منحصر ہے۔
منجمد افغان فنڈز ریلیز کرنے کا حتمی فیصلہ امریکی صدر جو بائیڈن کریں گے۔
مالی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان اثاثوں کی بحالی میں مہینوں کا وقت لگ سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان سینٹرل بینک کے 10 ارب ڈالر کے اثاثے امریکی بینکوں میں منجمد ہیں، آئی ایم ایف نے طالبان کو 440 ملین ڈالر کے نئے ایمرجنسی ذخائر تک رسائی سے بھی روک دیا۔
آپ کا تبصرہ