1 ستمبر، 2021، 10:37 AM

پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں مزید 101 افراد ہلاک

پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں مزید 101 افراد ہلاک

پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 101 افراد انتقال کرگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 101 افراد انتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 53 ہزار 637 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3559 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 101 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح6.63 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 889 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار 688 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 93 ہزار 901 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار690 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 43 ہزار 898 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔ پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

News Code 1908004

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha