بھارتی فوج نے کشمیر کے علاقہ کلگام میں 2 افراد کو ہلاک کردیا

بھارتی فوج نے کشمیر کے علاقہ کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران 2 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیر کے علاقہ کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران 2 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران ایک عمارت کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سے ہے۔ اس سے قبل اسی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں بھارتی فوج کے دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

News Code 1907774

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =