8 اگست، 2021، 2:45 PM

لاہور پولیس نے تین طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

لاہور پولیس نے تین طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پولیس نے لاہور کے قریب تحریک طالبان پاکستان کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ای بی سی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پولیس نے لاہور کے قریب تحریک طالبان پاکستان کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر تحصیل فیروزوالہ کے علاقے گلشن بابر آبادی میں آپریشن کیا گیا، اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی فورس پر فائرنگ کردی، اور جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ان دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مارنے جانے والے دہشت گردوں میں احسان اللہ، نعمت اللہ اور عبدالسلام شامل ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے مارے جانے والے دہشت گرد پولیس، آرمی، شیعہ کمیونٹی اور سرکاری عمارتوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جب کہ دہشت گردوں نے اہم شخصیات بالخصوص شیعہ علماء کو ٹارگٹ کرنا تھا۔ طالبان دہشت گردوں نے محرم الحرام میں تخریبی کارروائیوں کامنصوبہ بنا رکھا تھا۔ پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی اور دہشت گردوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں انھیں ہلاک کردیا ہے۔

News Code 1907704

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha