19 مئی، 2024، 7:31 PM

بحیرہ احمر میں کشتی پر یمنی فوج کا میزائل حملہ

بحیرہ احمر میں کشتی پر یمنی فوج کا میزائل حملہ

بحیرہ احمر میں پانامہ کے پرچم کے ساتھ حرکت کرنے والی کشتی پر یمنی فوج نے میزائل حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی فوج کی مرکزی کمانڈ نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں پانامہ کے پرچم کے ساتھ حرکت کرنے والی کشتی پر یمنی فوج نے میزائل حملہ کردیا ہے۔

سینٹکام کے مطابق یمنی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رواں مہینے میں یمنی فوج کا بحیرہ احمر اور خلیج عمان میں یہ پہلا حملہ ہے۔

سوشل میڈیا پر امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشتی پر رات کے آخری پہر میں حملہ کیا گیا۔ پانامہ کے جھنڈے کے ساتھ حرکت کرنے والی کشتی یونان کی زیرملکیت تھی۔

امریکی فوج نے حملے کے فورا بعد کشتی کی جانب امدادی ٹیم روانہ کردی تاہم کشتی کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔

یاد رہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر صہیونی جارحیت کے بعد یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی بندرگاہوں کی جانب جانے والی کشتیوں پر حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جانے والی کشتیاں جنوبی افریقہ کا لمبا سفر طے کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

News ID 1924049

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha