آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
-
آیت اللہ اعرافی کا وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے سربراہ کے خط کا جواب؛
علمائے اسلام صہیونی مظالم کے بارے میں عوامی شعور بیدار کریں
ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ ریاض کے خط کے جواب میں کہا ہے کہ مقاومت کی حمایت کے ساتھ صہیونی حکومت کے مظالم اور عالمی برادری کے سکوت کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنا علمائے اسلام کی ذمہ داری ہے۔
-
شیعہ نمائندگی کے بغیر نظریاتی کونسل، اسلامی نہیں کہلا سکتی، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے واضح کیا ہے کہ مکتب اہل بیت (اہل تشیع) کی نمائندگی کے بغیر اسلامی نظریاتی کونسل، اسلامی نہیں کہلا سکتی، یہ صرف سنی نظریاتی کونسل ہوگی۔
-
اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایران خطے میں ایک بڑی طاقت ہے، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرنے والی قومیں کسی سے ڈرتی ہیں اور نہ ہی وہ کسی کے آگے جھکتی ہیں۔آپ دیکھتے ہیں کہ ایران پر عالمی سطح پر اقتصادی پابندیاں ہیں لیکن امریکہ خود مانتا ہے کہ پورے خطے میں ایران ایک بڑی طاقت ہے۔
-
ماہ مقدس میں قرآن مجید نازل کیا گیا، جو ہادی و رہبر ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہ ہے کہ ماہ مبارک رمضان اللہ تعالیٰ کی ضیافت کا مہینہ ہے۔ پورے مہینے کے روزہ فرض کئے گئے ہیں۔
-
مدارس دینیہ اسلامی مراکز ، علم کے ساتھ روحانی بلندی بھی ضروری ہے،آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی مجتہد، مخلص اور متقی عالم دین تھے ،جنہوں نے اپنی محنت اور اخلاص سے تبلیغ دین کی
-
سیکیورٹی کے نام پر عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کوگھیر لیا جاتا ہے،سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ سیکیورٹی کے نام پر عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کوگھیر لیا جاتا ہے۔ فوج طلب کرلی جاتی ہے۔ کیا کلمے کے نام پر بننے والے ملک میں نواسہ رسول کی یاد میں نکلنے والے جلوسوں کو مسلمانوں سے خطرہ ہے؟۔
-
پاک فوج، پاراچنار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر کے امن بحال کروائے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صد رآیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سیدمرید حسین نقوی نے پارا چنار میں شیعہ مسلمانوں پر افغانستان اور مقامی دہشت گردوں کی طرف سے محاصرے اورقتل و غارتگری کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے
-
پاکستان ایران کا معاشی نظام اختیار کرکے آئی ایم ایف سے نجات حاصل کرسکتا ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے زوردیا کہ ایران کا معاشی نظام پاکستان اختیار کرکے اپنے مسائل حل کرسکتا ہے۔
-
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا سراج الحق پر حملے کی شدید مذمت
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام ریاستی اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ تکفیری گروہ دہشت گردوں کی نرسری کے طور پر کام کرتے ہیں۔دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑنا ہوگا۔مگر بدقسمتی سے ایسا اب تک نہیں ہوسکا۔
-
سوات دھماکے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
ان کا کہنا تھاکہ نیشنل ایکشن پلان پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔جس کی وجہ سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ پشاورکی امامیہ مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات منظر عام پر نہیں لائی گئیں۔
-
قرآن مجید نور، کتاب زندگی ہے، شب قدر میں نازل کیا گیا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ قرآن مجید نور ہے۔خود قرآن کہتا ہے میرے ذریعہ سے تذکیہ نفس ہوتا ہے ،دلوں کو طہارت اور عقلوں کو حکمت ملتی ہے۔ قرآن کتاب زندگی ہے۔ قرآن کریم کو شب قدر میں نازل کیا گیا۔
-
فلسطینی سرزمین چھین کر ناجائز اسرائیلی ریاست تشکیل دی گئی، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے افسوس کا اظہارکیا ہے کہ فلسطینی عوام سے ان کی سرزمین چھین کر اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تشکیل دیا گیا۔عالمی ادارے اور خود مسلم ممالک بے بس نظر آتے ہیں۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قراردیا تھا ۔
-
قانون کسی فرقہ نہیں قرآن وحدیث کے مطابق منظور کیا جائے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
وفا ق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے دیباچے میں شامل قرار داد مقاصد قرآن و حدیث کے مطابق قانون سازی پر زوردیتی ہے۔ کسی فرقے یا مسلک کی سوچ کے مطابق نہیں۔قانون سازی صرف وہی قرآن و سنت کے مطابق ہوگی جس پر تمام مکاتب فکر متفق ہوں گے۔