3 اگست، 2021، 11:56 AM

صدر ابراہیم رئیسی کا ایرانی عوام کی معیشت کو اغیار سے منسلک نہ کرنے کا عزم

صدر ابراہیم رئیسی کا ایرانی عوام کی معیشت کو اغیار سے منسلک نہ کرنے کا عزم

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے تقرری کا حکم حاصل کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایرانی عوام کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کے خاتمہ کی کوششوں کے ساتھ ایرانی معیشت کو اغیار سے منسلک نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے تقرری کا حکم حاصل کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایرانی عوام کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کے خاتمہ کی کوششوں کے ساتھ ایرانی معیشت کو اغیار سے منسلک نہیں کریں گے۔

صدر ابراہیم رئیسی نے انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے موجودہ صورتحال کو بدلنے کے لئے ووٹ دیا ہے اور ہم عوام کے تعاون سے موجودہ صورتحل کو بدل کر عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔ صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ عوام نے کرپشن ، فساد ، مالی بد عنوانیوں کے خلاف اور عدل و انصاف اور اسلامی جمہوریہ ایران کی سربلندی اور سرافرازی کے لئے ووٹ دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام کا ہم سے تبدیلی کا مطالبہ ہے اور ہمارا منصوبہ بھی تبدیلی پر استوار ہے۔ ایران کے نئے صدر نے کہا کہ ہم ایرانی عوام کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کو ختم کرنے کے سلسلے میں تلاش و کوشش کریں گے لیکن عوامی معیشت کو کسی بھی صورت میں اغیار کے ساتھ منسلک اور وابستہ نہیں کریں گے۔

News ID 1907630

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha