29 جولائی، 2021، 7:40 PM

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان:

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی خطبہ غدیر کو عملی جامہ پہنانے پر تاکید

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی خطبہ غدیر کو عملی جامہ پہنانے پر تاکید

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین نے عیدغدیر کے جشن سے خطاب میں خطبہ غدیر کو عملی جامہ پہنانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم حکمرانوں نے اپنا رول ماڈل اسلام کے بجائے مغربی ممالک کو بنا رکھا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام عید غدیر کے موقع پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ المصطفی ہائوس لاہور میں جشن غدیر منایا گیا۔ جشن غدیر سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین نے خطاب کیا۔ المصطفی ہاوس یونٹ کے اراکین نے بارگاہ رسول (ص) میں ہدیہ نعت اور اہل بیت علیہم السلام کی شان میں منقبت اور قصیدے پیش کیے۔

جشن غدیر سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین نے کہا کہ واقعہ غدیر اسلامی تاریخ کا عظیم واقعہ ہے۔اس موقع پر رسولِ خدا (ص) نے خداوند کریم کے حکم کے مطابق دین کے مکمل ہونے کا اعلان کیا۔ آج مسلمانوں کی مشکلات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے مسلم حکمرانوں نے اپنا رول ماڈل اسلام کے بجائے مغرب کو بنا رکھا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مسلم حکمرانوں کا آپس میں اختلاف دشمن کو کاروائی کا موقع دے رہا ہے۔ مسلمانوں کی مشکلات کاحل باہمی اتحادو یکجہتی میں ہے۔

مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کے جوان ولایت کی امیدوں کا مرکز ہیں، ولایت، ہمارے جوانوں کے خون میں اتنی رچی بسی ہونی چاہیئے کہ خون کا ہر قطرہ ولایت کی گواہی دے۔ آج ہمیں ملک، قوم اور دین کیساتھ عہد کرتے ہوئے خطبہ غدیر کو عملی جامہ پہنانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت پورا عالم اسلام آج غدیر کی خوشیاں منارہا ہے۔ آج کا دن اسلام کی تکمیل کا دن  ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں کسی قسم کی شدت نہیں پائی جاتی اسلام تو امن وآشتی کا پیغام دیتا ہے۔ اگر طاقت کی زور پر اسلام پھیلانا ہوتا ہمارے نبی طائف کے بدووں سے پتھر کھانے کے باوجود بھی دعا نہ کرتے۔ آج ہم مغرب کے پیغام کو تو عام کرتے ہیں لیکن اسلام کے عالمی پیغام کو نظر انداز کررہے ہیں۔

News ID 1907571

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha