روسی صدر پوتین کی ایران کے نو منتخب صدرجناب رئیسی کو مبارکباد

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں روسی سفارتخانہ نے اسپوٹنک کو بتایا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق روس کے صدر پوتین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں دل کي گہرائی سے آپ کو اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ روسی صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ روس اور ایران کے باہمی تعلقات اچھی اور مطلوب سطح پر ہیں ۔روس ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے جبکہ روس اور ایران کا عالمی سطح پر بھی تعاون اچھا ہے جس کا سلسلہ جاری رہےگا۔

News Code 1907019

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =