پاکستانی وزیر اعظم نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اس  اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز بھی شریک ہوں گے۔ اس اجلاس میں حکومتی معاشی ٹیم اراکین کو بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دے گی۔ذرائع  کے مطابق ترقیاتی بجٹ اور مختلف قومی امور پر اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ادھر اپوزیشن جماعتوں نے حکومتی بجٹ کی مخالفت کرتے ہوئے اسے قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے حکومتی بجٹ کی کھل کر مخالفت کی ہے۔

News Code 1906866

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =