پاکستانی وزیر خارجہ عراق پہنچ گئے

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عراقی حکام سے بات چيت کرنے کے لئے عراق پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عراقی حکام سے بات چيت کرنے کے لئے عراق پہنچ گئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے عراق کے مقدس مقامات پر حاضری دی۔ اور شاہ محمود نے امت مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کی ترقی، خوشحالی، کورونا سمیت آفات سے خلاصی کیلئے دعائیں کیں۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے ہیں، جہاں پاکستانی وزیر خارجہ عراقی ہم منصب اور عراقی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال ہوگا، ملاقاتوں میں دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ زائرین کی سہولت اور بہتر سفری انتظامات پر بھی بات چیت کریں گے۔

News Code 1906703

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =