مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضح اور دو ٹوک ہے

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضح اور دو ٹوک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضح اور دو ٹوک ہے۔ قریشی نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی صدر کو موجودہ صورتحال میں مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

شاہ محمود قریشی سے سوڈان کی وزیرخارجہ مریم الصادق المہدی  نے ٹیلیفون پر گفتگو اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں تبدالہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اسرائیلی جارحیت اور فلسطین کی صورتحال سمیت  باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں وزرائے خارجہ  نے نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔ ذرائع کے مطابق مسلم ممالک صرف زبانی طور پر فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ اسلامی جمہویرہ ایران واحد اسلامی ملک ہے جو عملی طور پر فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

News Code 1906531

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =