10 فروری، 2023، 12:46 AM

سابق عراقی وزیراعظم سے علامہ امین شہیدی کی وفد سمیت ملاقات؛

ہم فلسطین کی آزادی کے حامی اور ایران و شام پر پابندیوں کے مخالف ہیں،عادل عبدالمہدی

ہم فلسطین کی آزادی کے حامی اور ایران و شام پر پابندیوں کے مخالف ہیں،عادل عبدالمہدی

سابق عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے پاکستانی وفد سے ملاقات میں کہاکہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امت واحدہ پاکستان کے سربراہ حجۃ السلام والمسلمین علامہ محمد امین شہیدی نے وفد سمیت سابق عراقی وزیراعظم عادل مہدی سے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات میں عراقی سابق وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں تکفیری عناصر کی دہشتگردانہ کارروائیوں سے افسوس ناک واقعات کا سن کر دل خون کے آنسو روتا ہے، آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے فرمایا اہلسنت نہ صرف ہمارے بھائی ہیں بلکہ ہماری جان ہیں اور ہم سے ہرگز جدا نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے عراق میں امریکی افواج کی موجودگی کے خلاف اسمبلی سے قرارداد پاس کروائی، عمران خان کی حکومت کے خاتمہ سمیت پاکستان کے تمام مسائل کی جڑ امریکی استعمار کی مداخلت ہےاور ہم فلسطین کی آزادی کے حامی اور ایران و شام پر پابندیوں کے مخالف ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ گوادر منصوبہ صرف پاکستان نہیں عراق کے لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ پورٹ مغرب کی معاشی پابندیوں سے نجات کا ذریعہ ہے۔مسلم ممالک کی معیشت مضبوط ہوگی تو ہمارے فیصلے بیرونی طاقتیں نہیں ہم خود کریں گے اور امریکی انخلاء کے بغیر قیام امن ممکن نہیں۔

News ID 1914632

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha