پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج  کھیلا جائےگا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 12 بجے شروع ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج  سے شروع ہوگا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 12 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے،ساجد خان  کی جگہ تابش خان کا ڈبیو کروایا جاسکتا ہے تاہم حتمی فیصلہ پچ کو دیکھ کر کیا جائے گا۔دونوں ٹیموں نے آج ہرارے سٹیڈیم میں خوب پریکٹس کی،زمبابوے کی جانب سے ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔

News Code 1906408

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =