6 جنوری، 2021، 11:19 AM

پاکستان بھر میں شیعہ مسلمانوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف دھرنوں کا سلسلہ جاری

پاکستان بھر میں شیعہ مسلمانوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف دھرنوں کا سلسلہ جاری

پاکستان بھر میں صوبہ بلوچستان کے علاقہ مچھ میں 11 شیعہ مسلمانوں کے بےرحمانہ، بزدلانہ اور بہیمانہ قتل کے خلاف دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں صوبہ بلوچستان کے علاقہ مچھ میں 11 شیعہ مسلمانوں کے بےرحمانہ، بزدلانہ اور بہیمانہ قتل کے خلاف دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کے شہر کراچی ، دارالحکومت اسلام آباد، صوبہ پنجاب ، صوبہ خيبرپختونخواہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شیعہ مسلمانوں نے بےگناہ شہریوں کے قتل عام کے خلاف دھرنوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ مقتولین کے لواحقین نے وزیر داخلہ شیخ رشید  کے کہنے پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ، ادھر سانحہ مچھ کے متاثرین کا کوئٹہ شاہراہ پر میتوں کے ساتھ دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا ہے۔

وفاقی وزرا اور صوبائی حکومت کی متعدد کوششوں کے باوجود مظاہرین نے مذاکرات سے انکار کردیا اور ہر قسم کے مذاکرات وزیراعظم عمران خآن کی آمد سے مشروط کردیئے ہیں۔ مقتولین کے ورثاء کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان خود موقع پر خود حاضر ہوکر مقتولین کے ورثاء سے ملیں اور اس بہیمانہ واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، مقتولین کے ورثاء لاشوں کے ہمراہ دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔۔ واضح رہے کہ 3 جنوری کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں وہابی دہشت گردوں نے شیعہ کانکنوں کو دوسروں سے الگ کرکے چاقوؤں کے ساتھ ان کو بری طرح ذبح کردیا جبکہ اس واقعہ میں 4 کانکن زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پاکستان وہابی اور داعشی دہشت گردوں کی لپیٹ میں ہے وہابی اور داعشی دہشت گردوں کو امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کی پشتپناہی حاصل ہے۔

News Code 1904691

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha