دو امریکی خلا نورد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے واپس زمین پر پہنچ گئے

امریکی نجی خلائی کمپنی کے پہلے خلائی جہاز کا مشن مکمل ہوگیا ، دو امریکی خلا نورد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے واپس زمین پر پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نجی خلائی کمپنی کے پہلے خلائی جہاز کا مشن مکمل ہوگیا ، دو امریکی خلا نورد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے واپس زمین پر پہنچ گئے۔ ڈریگون کیپسول خلیج میکسیکو میں اُترا، اسپیس ایکس کے سی ای او ایلن مسک بھی ان لمحات کو دیکھنے کے لیے کنٹرول روم میں موجود رہے۔ مشن کنٹرول روم سے خلابازوں کو " گھر واپسی مبارک ہو" کا پیغام پہنچایا گیا۔

اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکی خلا نوردوں کی زمین پر کامیاب واپسی قابل تحسین ہے۔

 اطلاعات کے مطابق یہ کامیاب مشن ناسا اور اسپیس ایکس کا مشترکہ مشن تھا جس سے ایک مرتبہ پھر یہ بات ظاہر ہوگئی کہ امریکہ خلانوردوں کو خلا میں بھیجنے اور واپس اتارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ذرائع کے مطابق  امریکی کمپنی اسپیس ایکس کا خلائی جہاز " ڈریگون کیپسول" کا مشن مئی میں شروع ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 1975 کے اپالو سویوز مشن کے بعد یہ خلا نوردوں پر مشتمل کسی امریکی خلائی جہاز کی پانی پر پہلی لینڈنگ تھی۔

News Code 1902029

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =