2 جولائی، 2020، 3:13 PM

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں بزرگ شہری کے بہیمانہ قتل کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں بزرگ شہری کے بہیمانہ قتل کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کشمیری بچے کے سامنے نانا کے بہیمانہ قتل کے واقعہ کو ہر فورم پر اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کشمیری بچے کے سامنے نانا کے بہیمانہ قتل کے واقعہ کو ہر فورم پر اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی گئی، تین سالہ معصوم فرشتے کے سامنے اس کے نانا کو گولیوں سے بھون ڈالنے کے واقعے نے دل دہلا دیے ہیں، اس سے بڑی بربریت کا عملی مظاہرہ نہیں کیا جاسکتا۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ آج یورپی یونین کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا اور مقبوضہ کشمیر پر تشویش اور پاکستان کے غم و غصے کا اظہار کیا، یونین کو اس تمام صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے، پاکستان نے ہر فورم پر کشمیر میں ہونے والے واقعات کو اٹھایا ہے۔

 شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ماروائے عدالت قتل کررہا ہے اور یہ واقعہ بھی اسی زمرے میں آتا ہے، بھارت نے ظلم کی انتہا کردی ہے، کشمیر میں انٹرنیٹ بند کیا ہوا ہے، بین الاقوامی میڈیا کو وہاں جانے کی اجازت نہیں، بھارت کشمیر میں ہونے والے مظالم کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔

News ID 1901315

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha