17 مئی، 2020، 11:27 AM

اردن کا اسرائیل کو انتباہ/ یہودی آباد کاروں کی مزید توسیع سے باز رہے

اردن کا اسرائیل کو انتباہ/ یہودی آباد کاروں کی مزید توسیع سے باز رہے

اردن کے بادشاہ عبد اللہ دوم نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی مزید توسیع سے باز رہے ورنہ اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن کے بادشاہ عبد اللہ دوم نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی مزید توسیع سے باز رہے ورنہ اسے  سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اطلاعات  کے مطابق اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے ایک انٹرویو میں مغربی کنارے پر قابض اسرائیل کے مزید یہودی آبادکاروں کو زمین دینے کے عزائم پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس عمل کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور امن کو برباد  کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔

 شاہ عبداللہ دوم نے اسرائیل کو مغربی کنارے کے مزید علاقوں پر قبضہ  سے باز رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں ایک بھرپور اور بڑا تنازع کھڑا ہوجائے گا جو کسی کے حق میں بہتر ثابت نہیں ہوگا۔ اسرائیل کو بڑی جنگ کا سامنا ہوگا۔

 اردن کے بادشاہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر فلسطین نیشنل اتھارٹی ختم ہوجاتی ہے تو اس خطے میں انارکی بڑھ جائے گی اور شدت پسندی میں اضافہ ہوگا۔ مغربی کنارے پر مزید قبضے کے خواہش مند امن کے دشمن ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے انتخابی منشور میں مغربی کنارے میں مزید یہودی خاندانوں کو آباد کرنے کا وعدہ کیا تھا اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مدد سے وہ اپنے منشور پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جسے فلسطینی قیادت پہلے ہی مسترد کرچکی ہے۔

News Code 1900226

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha