14 مئی، 2020، 5:01 PM

صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس کے باوجود تمام اسکول کھولنے کا حکم دے دیا۔

صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس کے باوجود تمام اسکول کھولنے کا حکم دے دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر فاؤچی کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے ملک بھر میں فوری طور پر تمام اسکول کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر فاؤچی کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے ملک بھر میں فوری طور پر تمام اسکول کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔

اطلاعات  کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام ریاستوں کے گورنرز کو اسکول کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اب معمولات زندگی کو آہستہ آہستہ بحال ہو جانا چاہیے۔ اسکول بند ہونے سے تعلیمی اور لاک ڈاؤن سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور شہری بیروزگار ہو رہے ہیں۔

 صدر ٹرمپ نے اسکول کھولنے اور معمولات زندگی کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان اس وقت کیا جب ایک روز قبل ہی کورونا وائرس کے انسداد کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس کے سربراہ اور متعدی بیماری کے ماہر ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی نے اسکول کھولنے یا معمولات زندگی بحال کرنے میں جلد بازی کا مظاہرہ کرنے پر خبردار کیا تھا۔

 یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس سے متعلق ماہرین کی رائے کو مسترد کردیا ہو، وہ ایسٹر پر ہی لاک ڈاؤن ختم کردینا چاہتے تھے جب کہ ملیریا کے لیے استعمال ہونے والی دوا کو کورونا وائرس کا علاج بتایا تھا اور مریضوں کو جراثیم کش ڈریپ لگانے کا مضحکہ خیز مشورہ بھی دیا تھا۔

News Code 1900169

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha