پاکستان میں میاں بیوی اور دو بچوں کو قتل کردیاگیا

پاکستان کے شہر سیالکوٹ کے علاقے لودھی ٹاؤن میں میاں بیوی اوردو بچوں کو قتل کردیاگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ کے علاقے لودھی ٹاؤن میں میاں بیوی اوردو بچوں کو قتل کردیاگیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ کے مطابق ایک ملزم ظفراللہ کو گرفتار کرلیا گیاہے، جبکہ مزید  تفتیش ابھی جاری ہے ۔ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ ملزم نےدو بچوں کو قتل کے بعد نہرمیں پھینکنےکا بھی اعتراف کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں بی آر بی نہر میں بچوں کی لاشیں نکالنے کےلیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔

News Code 1899535

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =