مہر خبررساں ایجنسی رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی احمد بن عبدالعزیز اور سابق ولیعہد محمد بن نائف کی گرفتاری کے بعد ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر مزید 20شہزادوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ادھرشاہی خاندان کو پیغام جاری کیاگیا ہے جس میں ولیعہد محمد بن سلمان کی اطاعت کی ہدایت کی گئی ہے۔ باخـر ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ مرگئے ہیں یا قریب المرگ ہیں جس کی وجہ سے ولیعہد محمد بن سلمان اپنے مخآلف شہزادوں نے اپنی اطاعت اور بیعت کروانا خاہتے ہیں ۔ سعودی شہزادوں کی گرفتاری اسی سلسلے کی کڑی ہے ادھر سعودی عرب نے کوروناو ائرس کو بہانہ بنا کر قطیف صوبہ کو لاک ڈاؤن کردیا ہے۔ ذرائع کےمطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی احمد بن عبدالعزیز کی گرفتاری کے بعد ولی عہد سہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف اقدام بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے مزید 20 شہزادوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ولی عہد محمدبن سلمان کے حکم سے گرفتار کئے گئے دیگر شہزادوں پر بغاوت کا الزام ہے۔دعوے کے مطابق گرفتاری کے حکم نامے پر شاہ سلمان کے دستخط بھی موجود ہیں۔ادھرشاہی فرمان میں شاہی خاندان کے افراد کو ولی عہد محمد بن سلمان کی اطاعت کرنے کا حکم بھی جاری کیاگیاہے۔ ولیعہد محمد بن سلمان اپنے باپ شاہ سلمان کی زندگی میں ہی اپنی بادشاہت کی راہیں ہموار کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس سلسلے میں وہ اپنے مخالف شہزادوں کو بے دردی اور بے رحمی سے کچلنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔
سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی احمد بن عبدالعزیز اور سابق ولیعہد محمد بن نائف کی گرفتاری کے بعد ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر مزید 20شہزادوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
News ID 1898463
آپ کا تبصرہ