8 دسمبر، 2019، 3:17 PM

سوڈانی وزیر اعظم کا یمن سے سوڈانی فوجیوں کے انخلا فیصلہ مثبت قدم

سوڈانی وزیر اعظم کا یمن سے سوڈانی فوجیوں کے انخلا فیصلہ مثبت قدم

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے یمن سے سوڈانی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں سوڈانی وزير اعظم عبداللہ حمدوک کے بیان کو مثبت قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے یمن سے سوڈانی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں سوڈانی وزير اعظم عبداللہ حمدوک کے بیان کو مثبت قراردیا ہے۔ محمد علی الحوثی نے کہا کہ سوڈانی وزیر اعظم نے سوڈانی عوام کی امنگوں کے مطابق یہ فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ یمن کے بحران کا راہ حل فوجی اور عسکری نہیں بلکہ سیاسی مذاکرات کے ذریعہ ممکن ہے ۔ اطلاعات کے مطابق سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے کہا کہ سوڈان نے یمن میں عرب اتحاد میں شریک سوڈانی فوجیوں کو یمن سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔سوڈانی وزیر اعظم نے کہا کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں شرکت کا فیصلہ گذشتہ حکومت کا تھا اور سوڈان کی موجودہ حکومت نے یمن سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔سوڈان کے وزیراعظم نے کہا کہ یمن کے بحران کا راہ حل فوجی اور عسکری نہیں بلکہ سیاسی مذاکرات کے ذریعہ ممکن ہے۔ سوڈانی وزیر اعظم کے اس بیان سے سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو شدید دھچکہ لگا ہے۔

News Code 1896023

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha