14 اگست، 2019، 7:05 PM

یمنی تنظیم انصار اللہ کے وفد کی رہبر معظم سے اہم ملاقات کی رمز کشائی

یمنی تنظیم انصار اللہ کے وفد کی رہبر معظم سے اہم ملاقات کی رمز کشائی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان اور اس کے ہمراہ وفد نے اہم ملاقات کی ۔ یہ ملاقات اہم اور حساس وقت میں انجام پذير ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار نے خامنہ ای ڈاٹ آئي آر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کل سہ پہر کو رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان اور اس کے ہمراہ وفد نے اہم ملاقات کی ۔ یہ ملاقات اہم اور حساس وقت میں انجام پذير ہوئی۔اس ملاقات کا علاقائی اور عرب میڈیا میں کافی دیر تک چرچا رہا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی سے کسی تنظیم کے ترجمان کی یہ پہلی رسمی ملاقات ہے جسے بہت ہی اہم قراردیا جارہا ہے۔ اس ملاقات کا وقت بھی اہم ہے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کو 4 سال اور 4 ماہ بیت گئے ہیں اور یمنی عوام کی استقامت کی بنا پر سعودی عرب یمن جنگ کے دلدل میں پھنس کر رہ گيا ۔ سعودی عرب اور اس کے اہم اتحادی ملک متحدہ عرب امارات کو اس جنگ میں دس ممالک کی حمایت کے باوجود تاریخ شکست کا سامنا ہے۔رہبر معظم نے اس اہم ملاقات میں یمنی عوام کی استقامت اور پائداری کی تعریف کرتے ہوئےبعض اہم نکات بیان کئے جن میں یمن کی تقسیم کے سلسلے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شوم منصوبے کو ناکام بنانے نکتہ بھی شامل ہے۔ رہبر معظم نے یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں فرمایا: یمنی عوام کو یمن کی تقسیم اور ارضی سالمیت کے خلاف سعودی عرب اور امارات کی گھناؤنی سازشوں کا بھر پور قوت کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سید عبدالملک بدرالدین کے بھائی سید ابراہیم بدرالدین کی شہادت پر مبارکباد اور تسلیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: یمنی عوام جہادی جذبہ سے سرشار ہیں اور انھوں نے پانچ سالہ مسلط کردہ جنگ میں اپنی استقامت کے شاندار جلوے پیش کئے ہیں اور دشمن کو اس کے اہداف تک پہنچنے میں ناکام بنادیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: یمنی عوام کی کامیابی نزدیک ہے اور وہ ایک مضبوط اور مستحکم حکومت بنانے اور یمن کو پیشرفت اور ترقی  کے راستے پر گامزن کرنےمیں کامیاب ہوجائیں گے۔ رہبر معظم نے فرمایا: یمنی عوام کے دشمنوں کو شکست اور ناکامی کے علاوہ کچھ نصیب نہیں ہوگا اور وہ دنیا اور آخرت میں ذلیل و خوار ہوں گے۔

News ID 1892939

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha