پاکستانی خفیہ ادارے نے گجرانوالہ سے 3 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

پاکستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اداروں کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتارکرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اداروں کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتارکرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اداروں کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گوجرانوالہ میں حساس ادارے کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں میں شمس الزمان، محمد اشرف اور حاجی نعیم شامل ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق تینوں دہشت گردوں نے ابتدائی تفتیش میں دہشت گردی کا بڑا منصوبے بنانے کا انکشاف کیا ہے اور اپنے ساتھ دیگر ساتھیوں کے ملوث ہونے کا بھی بتایا ہے،  دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

News Code 1891653

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =