11 جون، 2019، 3:48 AM

امریکی صدر کی اقتصادی جنگ، کشیدگی اور تناؤ کا اصلی سبب

امریکی صدر کی اقتصادی جنگ، کشیدگی اور تناؤ کا اصلی سبب

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے جرمن وزیر خارجہ کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے لئے ایران کے اقتصادی مفادات کو عملی طور پر تحفظ فراہم کرنے کے اقدام کو اہم قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے جرمن وزیر خارجہ ہایکو ماس کے ساتھ ملاقات وار بات چیت کو صریح اور اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جرمن وزیر خارجہ کے اس  اعتراف  کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بقا کے لئے ایران کے اقتصادی مفادات کو عملی طور پر تحفظ فراہم کرنے کے اقدام پر زوردیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بقا کے لئے ایران کے اقتصادی مفادات کا تحفظ بہت ضروری ہے ورنہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ ختم ہوجائےگا۔ جواد ظریف نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی اقتصادی جنگ عالمی اور علاقائی سطح پر کشیدگی کا اصلی سبب ہے۔

News ID 1891258

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha