کینیا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 افراد ہلاک

کینیا میں ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں 4 امریکی سیاحوں سمیت مقامی پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیا میں ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں 4 امریکی سیاحوں سمیت مقامی پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ افریقی ملک کینیا کے شمال مغرب میں جھیل تُرکانا میں واقع دور دراز جزیرے پر ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہیلی کاپٹر میں 4 امریکی سیاح سوار تھے جب کہ پائلٹ مقامی شہری تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ سینٹرل آئی لینڈ نیشنل پارک میں اتوار کی رات پیش آیا، ہیلی کاپٹر میں سوار پانچوں افراد ہلاک ہوگئے، ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کی جانب سے ہلاک ہونے والے امریکیوں سیاحوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم امریکہ میں مقیم اُن کے اہل خانہ کو حادثے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

News Code 1888583

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =