3 دسمبر، 2018، 8:09 PM

شام نے اسرائیل کے خطرناک منصوبہ پر غلبہ پالیا

شام نے اسرائیل کے خطرناک منصوبہ پر غلبہ پالیا

لبنان میں شام کے سفیر نےخطے میں اسرائیل کے ناپاک اور خطرناک منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام نے اسرائیل کے خطرناک اور ناپاک منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان میں شام کے سفیرعلی عبدالکریم  نےخطے میں اسرائیل کے ناپاک اور خطرناک منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام نے اسرائیل کے خطرناک اور ناپاک منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔ شامی سفیر نے کہا کہ وہابی تکفیری دہشت گرد اسرائیل کو بہترین ہتھیار تھے اور شام نے دہشت گردوں پر بڑی کامیابی حاصل کرکے اسرائيل کے خطرناک منصوبہ پر غلبہ پالیا ہے۔ شامی سفیر نے کہا کہ لبنان کی سکیورٹی شام کی سکیورٹی ہے اور اسی طرح شام میں امن و سلامتی لبنان کی امن و سلامتی ہے۔

News ID 1886161

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha