31 اکتوبر، 2018، 1:47 PM

کابل میں بم دھماکے سے سات افراد ہلاک

کابل میں بم دھماکے سے سات افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے کے نتیجے میں  سات افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے ہوا۔ دھماکہ کابل کے علاقے پل چرخی جیل میں ہوا جس میں پل چرخی جیل کے ملازمین کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب جیل کی گاڑی ملازمین کو لے کر جا رہی تھی۔ سکیورٹی ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ میں سات افراد ہلاک اور دس زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

News ID 1885242

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha