28 اکتوبر، 2018، 6:13 PM

عمران خان کی حکومت یہودی لابی کی صورت میں آئی ہے

عمران خان کی حکومت یہودی لابی کی صورت میں آئی ہے

پاکستان جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت یہودی لابی کی صورت میں آئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت یہودی لابی کی صورت میں آئی ہے۔ جامعہ مدنیہ کریم پارک لاہور میں پارٹی کی جنرل کونسل کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نوازشریف سے ملاقات میں (ن) لیگ کے تمام سینئر رہنما موجود تھے جن سے مہنگائی اورلوگوں کی مشکلات پر تفصیل کے ساتھ بات کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی حکومت جعلی مینڈیٹ سے آئی ہے جس کی کارکردگی سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہےہم سوچ رہے ہیں کہ قوم کو درپیش مسائل کو حل کیسے کیا جائے، جب تک سود کی لعنت سے ملکی معیشت کو پاک نہیں کریں گے ہم ترقی نہیں کرسکتے۔مولانا فضل الرحمان کا  مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی طیارہ پاکستان میں اترچکا ، عام لوگ ان ٹیکنیکل چیزوں کو نہیں جانتے، عمران خان کی حکومت یہودی لابی کی صورت میں آئی ہے، اسرائیلی طیارے کی آمد کا مقصد ہوسکتا ہے یہ ہو کہ مجھے تسلیم کرو میں آپ کو اسلحہ دوں گا۔

News ID 1885159

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha