خاشقجی کے قتل پر سعودی عرب نے پردہ ڈالنے کی تاریخ کی بدترین کوشش کی، ٹرامپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہاہے کہ سعودی صحافی خاشقجی قتل کیس میں سعودی عرب نے پردہ ڈالنےکی تاریخ کی بدترین کوشش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہاہے کہ سعودی صحافی خاشقجی قتل کیس میں سعودی عرب نے پردہ ڈالنےکی تاریخ کی بدترین کوشش کی۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ منصوبہ شروع سے ہی بہت ناقص تھا اور پھر اس پر عمل بھی بہت برے طریقے سے کیا گیا اور اس کی پردہ پوشی تو تاریخ میں سب سے بری تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس کسی نے بھی اس کی منصوبہ بندی کی تھی وہ بہت مشکل میں ہوگا اور اس کو ہونا بھی چاہیے۔

امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے بھی کہا ہے کہ امریکہ اس قتل کے ذمہ داران کو سزا دے گا اور اس معاملے میں ملوث 21 ملزمان کے ویزے منسوخ کیے جا رہے ہیں اور مستقبل میں ان کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی منصوبہ بندی کئی دن پہلے کی گئی تھی۔ ترک صدر کا کہنا تھا ترکی کے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ دو اکتوبر کو سعودی قونصل خانے میں جمال خاشقجی کے 'وحشیانہ قتل کی منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی تھی۔

News Code 1885041

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =