17 اکتوبر، 2018، 5:34 PM

واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن سے سعودی عرب کے سفیر خالد بن سلمان فرار ہوگئے

واشنگٹن سے سعودی عرب کے سفیر خالد بن سلمان فرار ہوگئے

امریکی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ ترکی میں سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے ہولناک واقعہ کے بعد سعودی عرب کے سفیر واشنگٹن سے فرار ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی اخباروں نیویارک ٹائمز ، واشنگٹن پوسٹ اور واشنگٹن ایگزماینر نے اعلان کیا ہے کہ ترکی میں سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے واقعہ کے بعد سعودی عرب کے سفیر خالد بن سلمان واشنگٹن سے فرار ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خالد بن سلمان سعودی عرب کے بادشاہ کے بیٹے اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے بھائی ہیں۔

امریکی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے سفیر اب واپس واشنگثن نہیں آئیں گے لیکن بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کے دورہ سعودی عرب کے بعد سعودی سفیر کے واشنگٹن واپس جانے کے قوی امکان موجود ہیں۔

News ID 1884870

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha