16 اکتوبر، 2018، 4:49 PM

بھارت میں ٹرک اور ڈمپر میں تصادم سے 4 مزدور

بھارت میں ٹرک اور ڈمپر میں تصادم سے 4 مزدور

پنجاب میں ٹرک اور ڈمپر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 4 مزدور ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پنجاب میں ٹرک اور ڈمپر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 4 مزدور ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی پنجاب کے ضلع برنالا میں لدھیانہ شاہراہ پر شادی کی تقریب میں کیٹرنگ کا سامان لے کر وآپس آنے والا ٹرک ڈمپر سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 4 مزدور ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔ تصادم اتنا خوفناک تھا کہ دونوں گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے کا علم ہوتے ہی مقامی لوگوں نے فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر ڈمپر میں پھنسے مزدوروں کی لاشیں باہر نکالیں جن میں سے 4 موقع پر ہی دم توڈگئے اور دیگر زخمیوں کو برنالا کے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹرک قبضے میں لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

News ID 1884844

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha