فیس بک کے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری

ہیکرز نے سماجی رابطے کی سائیٹ فیس بک کے پانچ کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہیکرز نے سماجی رابطے کی سائیٹ فیس بک کے پانچ کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری کرلیا ہے۔ ہیکرز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک کے ‘وویوایز’ نامی فیچرکا استعمال کرتے ہوئے 5 کروڑصارفین کے اکاونٹس تک رسائی حاصل کرکے ان کی لاگ ان کیزچوری کیں جس کے ذریعے دوسروں کے اکاونٹس تک رسائی حاصل کی گئی۔ فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے ہیکنگ کی سائبرحملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علم میں نہیں کہ کسی کے اکاونٹ کا کوئی غلط استعمال ہوا یا نہیں البتہ ہمیں اس مسئلے کا چند روزقبل معلوم ہوا تاہم مسئلے کوحل کرلیا گیا ہے۔ احتیاطی طورپر9 کروڑفیس بک صارفین کے لاگ انز کو ری سیٹ کیا گیا ہے۔

فیس بک کا ’ویو ایز‘ ایک پرائیویسی فیچر ہے جس کے ذریعے لوگ یہ جان سکتے ہیں کہ ان کی اپنی پروفائل دیگر صارفین کو کیسے نظر آتی ہے۔

News Code 1884377

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =