عالمی برادری روہنگیا مہاجرین کی واپسی کے لئے کردارادا کرے، حسینہ واجد

بنگلہ دیشی کی وزیر اعظم حسینہ واجد نے بین الاقوامی برادری سے روہنگیا مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیشی کی وزیر اعظم حسینہ واجد نے بین الاقوامی برادری سے روہنگیا مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ شیخ حسینہ واجد نے اسلامی ترقیاتی بینک سمیت عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ میانمار پر روہنگیا مہاجرین کی واپسی کے لیے دباو بڑھائیں۔ حسینہ واجد اسلامی ترقیاتی بینک کے علاقائی مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے ملکی ماحولیات، مقامی آبادی اور وسائل پر منفی اثرات کے باوجود انسانی بنیادوں پر روہنگیا مسلمانوں کی بڑی تعداد کو پناہ دی ہے۔

واضح رہے کہ میانمار میں ظلم و تشدد کا شکار ہونے والے قریب سات لاکھ روہنگیا مسلمان گزشتہ برس ملک سے فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچے تھے جو اس وقت کاکس بازار میں واقع مہاجر کیمپوں کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

News Code 1883821

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =