17 جنوری، 2018، 5:33 PM

بنگلہ دیش اور میانمار کا مہاجرین کی دو سال میں وطن واپسی پر اتفاق

بنگلہ دیش اور میانمار  کا مہاجرین کی دو سال میں وطن واپسی پر اتفاق

بنگلہ دیش اور میانمار کے درمیان روہنگیا مہاجرین کی وطن واپسی کے معاہدے پر دوسال میں عمل درآمد کا ٹائم فریم طے پاگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش اور میانمار کے درمیان روہنگیا مہاجرین کی وطن واپسی کے معاہدے پر دوسال میں عمل درآمد کا ٹائم فریم طے پاگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش اور میانمار کے وفد نے روہنگیا بحران کے حوالے سے مذاکرات کیے جس میں تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد میانمار حکومت مہاجرین کو واپس لینے پر رضامند ہوگئی۔ دونوں ممالک نے اس امر پر اتفاق کیا کہ مہاجرین کی واپسی 2 سال کے عرصے میں مکمل ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق میانمار حکومت نے وطن لوٹنے والوں کو ابتدا میں رہائش فراہم کرنے اور بعدازاں انہیں مکانات میں منتقل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم روہنگیائی مسلمانوں کو شہریت دینے کے معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

News ID 1878111

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha