جنوبی افریقہ میں ٹریفک حادثے میں 10افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں ٹریفک حادثے میں 10افراد ہلاک جب کہ 30زخمی ہو گئے۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے غیر ملکیذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں ٹریفک حادثے میں 10افراد ہلاک جب کہ 30زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ میں پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں کم از کم10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کیپ ٹان سے مشرقی کیپ کے طرف سفر کرنے والی ایک مسافر بس الٹ گئی۔ بیوفورٹ ویسٹ نامی شہر سے لگ بھگ 50 کلومیٹر دور پیش آنے والے اس حادثے میں30 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ پایا اور یوں بس اپنا توازن کھو کر الٹ گئی۔ جنوبی افریقہ میں روڈ سیفٹی کی صورتحال کافی خراب مانی جاتی ہے پچھلے سال ایسے حادثات میں 14 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

News Code 1883528

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =