تاجیکستان میں مسلح افراد کے حملے میں چار غیرملکی سیاح ہلاک

تاجیکستان میں مسلح افراد کے حملے میں چار غیرملکی سیاح ہلاک ہوگئے پولیس نے تین مشتبہ حملہ آوروں کی تصاویر جاری کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تاجیکستان میں مسلح افراد کے حملے میں چار غیرملکی سیاح ہلاک ہوگئے پولیس نے تین مشتبہ حملہ آوروں کی تصاویر جاری کردی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چاقو اور اسلحہ بردار افراد کے حملے میں دو امریکی باشندوں سمیت چار غیرملکی سائیکلسٹ ہلاک ہوگئے جب کہ دو سیاح زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہلاک و زخمی ہونے والے سیاحوں میں امریکی، ہالینڈ اور سوئٹزرلینڈ کے شہری شامل ہیں جو سائیکلنگ کررہے تھے کہ ان پر حملہ ہوا۔  اس سے قبل  ان کے بارے میں کہا گیا تھا کہ ان کی ہلاکت روڈ ایکسیڈنٹ میں ہوئی ہےتاہم اب واضح ہوا ہے کہ یہ ایک منظم حملہ تھا جس میں ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ تاجیکستان کے وزیر داخلہ رمضان ہامرو رحیم زادہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جو کہ چاقوؤں اور آتشیں اسلحے سے لیس تھے، ہلاک ہونے والوں میں امریکی، ڈچ اور سوئٹزر لینڈ کے باشندے شامل ہیں جبکہ دو سیاح زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تاجک وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اُن کی حکومت تمام پہلوؤں کو سامنے رکھے ہوئے ہے اور تحقیقات  کی جارہی ہیں۔

News Code 1882678

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =