20 جولائی، 2018، 10:36 AM

کراچی میں پولیس نے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

کراچی میں پولیس نے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

پاکستان کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 5  دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں پی آئی بی کالونی اور ماڑی پور میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی جس کے دوران 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔  پولیس کے مطابق کومبنگ آپریشن  دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا گیا، آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی، زیر حراست مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

News ID 1882383

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha